لوک سبها میں ترمیمی بل پاس،پناہ گزینوں میں خوشی كی لہر 

0

نئی دهلی:لوك سبها میں ترمیمی بل كی منظوری كے بعد دہلی كے مجنو كا ٹیلا میں پاكستان سے آئے ہوئے ہندو بہت خوش هیں۔  ان لوگوں کو جب اطلاع دی گئی تویہ لوگ خوشی سے جهومنے اور ناچنے لگے۔ ترمیمی  بل كا مقصد پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے چھ مزاہب ہندو ، ایسائی ، سِکھ ، جین ، بودھ اور پارسی لوگوں کو ہندوستان كی شہریت فرام كرانا ہے۔
ترمیمی بل كے ذریعه منتخب جماعتوں سے غیر قانونی تارکین وطن کو چھوٹ دی جاسکے گی۔ چونکہ مسلمان اس بل میں شامل نہیں ہیں ، اس لئے اپوزیشن نے اس بل پر تنقید کی ہے۔ اپوزیشن نے كہا کہ یہ بل ہندوستانی آئین میں درج سیکولر اصولوں کے خلاف ہے۔
ذرائع كے مطابق نئے بل میں دیگر ترامیم بھی واضح طور پر كئے گئے ہیں ۔ بل میں ترمیم اس لئے كئے گئے كہ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئے لوگوں اور  میں ہمسایہ ممالک سے مذہبی مظالم کا نشانہ بنے کے بعد ہندوستان میں پناہ لینے والے افراد کو واضح کیا جا سكے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS