لاک ڈاون میں نرمی۔حیدرآباد اور دیگر مقامات پر عوام نے اطمینان سے خریداری کی

0
image:businesstoday

حیدرآباد: (یواین آئی) تلنگانہ میں آج سے لاک ڈاون میں شام 6بجے تک نرمی پر عمل کیاجارہا ہے۔ اس دوران کئی بازار مکمل طورپر کھول دیئے گئے اور عوام نے اطمینان سے خریداری کی۔تاجرین نے کہا کہ کورونا معاملات کے سبب لگائے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوا ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ لاک ڈاون میں دی جارہی مسلسل نرمی سے ان کے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔تاجرین نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے کئی کاروباریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔کئی تاجرین نے کہاکہ محدود افراد کے ساتھ شادی کی حکومت کی پابندی کی وجہ سے لوگ شادی کے لئے خریداری نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے شادی کے سامان کا کاروبارکرنے والوں کو کافی مشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے۔لوگ،شاپنگ کرنے کیلئے بھی خوفزدہ ہیں۔کئی تاجرین نے کہاکہ شادی میں 100تا150افراد کی شرکت کی حکومت اجازت دیتی ہے تو ان کو فائدہ ہوسکتا ہے۔شہریوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے اوقات میں اضافہ سے انہیں بڑی راحت حاصل ہوئی ہے۔ آج ریاستی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ اضلاع میں عوام کی بڑی تعداد نرمی کے اوقات میں بازاروں میں دیکھی گئی۔ دکانات، تجارتی ادارے کھلے رہے اس دوران چہل پہل اور مختلف سرگرمیاں بھی دیکھی گئیں۔ روزانہ نرمی کے اوقات صرف 2بجے تک ہونے کی وجہہ سے جہاں خاص طورپرتجارتی اداروں کے پاس ہجوم دیکھا جارہا ہے تھا اورخریداروں کی قطاریں نظرآرہی تھیں آج ایسے مناظرنہیں دیکھے گئے۔ نرمی کے اوقات کم ہونے کی وجہہ سے لوگ ضروری اشیا کیلئے دکانات پربڑی تعداد میں نظر آرہے تھے اور دکانداروں کوتمام گاہکوں کو محدود وقت میں سامان فراہم کرنامشکل نظر آرہاتھا تاہم آج سے نرمی کے اوقات میں مزید توسیع کے نتیجہ میں لوگوں نے اطمینان کے ساتھ خریداری کی۔اس خریداری کے موقع پر کوویڈ کے اصولوں پر عمل کیاگیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS