لاک ڈاؤن:یوپی میں معمولات زندگی ٹھپ،سڑکیں ویران

0

لکھنؤ:اترپردیش حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلتے انفیکشن اور موسم شرما میں متعدی بیماریوں کے پھیلاو کے پیش نظر احتیاط کے طور پرنافذ کئے گئے
55گھنٹوں کے لاک ڈاؤن کے بعد ہفتہ کو شہروں میں معمولات زندگی ٹھپ رہی اور سڑکیں ویران دکھیں۔
میڈیکل کےعلاوہ تمام دوکانیں اور کاروبارے ادارے بند رہے۔بلا جواز گلیوں میں گھومنے والے افراد سے پولیس پوری سختی کے ساتھ پیش آئی اور ریاستی راجدھانی
سمیت مختلف مقامات پر متعدد کے خلاف  ایف آئی آر درج کیا۔تاہم ریلوے،فلائٹس،نیشنل ہائی وے پرٹرکس کے ساتھ  بڑے تعمیراتی کام معمول کے مطابق جاری رہے۔
حکومت کی طرف سے نافذ کی گئی یہ پابندیاں پیر کی صبح 5بجے تک جاری رہیں گی۔
آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ عوام نے حکومت کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے اور خود کو گھروں میں ہی محدود رکھا۔لاک ڈاؤن کے درمیان بھی عوام کی آمدورفت کی
چیکنگ کے لئے پولیس نے جگہ جگہ بیریکیٹنگس لگا رکھی تھیں۔اور بین ریاستی سرحدیں بھی سیل تھیں۔
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے متعلقہ افسران کو ان 55گھنٹوں میں خصوصی صفائی مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔علاوہ ازیں ریاست میں کورونا اور
متعدی بیمار یوں کے لئے  ڈور ٹو ڈور سرویلانس  جاری ہے۔
اترپردیش میں مصدقہ کورونا متاثرین کی تعداد 33690پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والے افراد کی تعداد 879 ہے۔ساتھ ہی 21787افراد مکمل طور سے شفایاب ہوکر
اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS