کرناٹک وزیراعلی نے عبادت گاہیں کھولنے کے لئے وزیراعظم مودی کو لکھا خط، کہا انتظار کر رہے ہیں جواب کا

0

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے ایک بیان دیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ 31 مئی کے بعد ریاست میں مندر، مسجد اور چرچ کھولنے کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے۔ 
کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے آج کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ ریاست کو یکم جون سے مندروں ، مساجد اور گرجا گھروں سمیت مذہبی مقامات کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا ہم مندروں، مسجدوں اور چرچوں کو پھر سے کھولنے کے لیے پی ایم کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔ اگر وزیراعظم مودی اس کی اجازت دے دیتے ہیں تو یکم جون سے عبادت گاہیں کھول دی جائیں گی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS