ہریانہ میں10 ہزار مستفیدین کو قرض کی منظوری

0

وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کئی اسکیموں کو عوام کیلئے وقف کیا
چنڈی گڑھ(ایس این بی) : ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال نے جمعرات کو مکھیا منتری انتودیا پریوار اتھان یوجنا کے تحت 10,000 اہل مستفیدین کو قرض کی منظوری کے خطوط تقسیم کئے۔ اس سے فائدہ اٹھانے والوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کا موقع ملا ہے۔ ریاستی سطح کی تقریب میں وزیر اعلیٰ نے خاندان کے شناختی کارڈ کے ذریعے آیوشمان بھارت اسکیم، بڑھاپا پنشن، راشن کارڈ بنانے کا اعلان کیا۔ منصوبوں کو عوام کے لیے وقف کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خدمات اور حقوق کا فائدہ ہر شہری کو گھر بیٹھے ملنا چاہیے، اس لیے اسکیموں کے فوائد کو خاندانی شناختی کارڈ سے منسلک کیا گیا ہے۔ قطار میں کھڑے آخری شخص کو بلند کرنے کا عہد لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے خصوصی طور پر مدعو کیے گئے مستفیدین کو قرض کی منظوری کے خطوط حوالے کیے، جب کہ کابینہ کے وزرا اور ریاستی وزرا اور انتظامی ریاستی عہدیداروں نے اضلاع میں منعقدہ پروگراموں میں قرض کی منظوری کے خطوط سونپے۔ تمام اضلاع آن لائن میڈیم کے ذریعہ اس ریاستی سطح کے پروگرام سے جڑے ہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ای گورننس کی مدد سے ریاستی حکومت کی طرف سے انسانی مداخلت کو کم کرنے اور بدعنوانی کو روکنے کے لیے کئی نئے نظام متعارف کرائے گئے ہیں، اس طرح شہریوں پر مبنی خدمات کی پریشانی سے پاک فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔اس سکیم کے تحت دو مرحلوں میں 156 مقامات پر 570 میلوں کا انعقاد کیا گیا جس کے ذریعے 81 ہزار 931 شناخت شدہ خاندانوں کا سروے کیا گیا۔ جس میں 18 محکموں کی مختلف سکیموں کے تحت 52 ہزار 961 خاندانوں کی درخواستوں کی اصولی منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے 49 ہزار 948 خاندانوں کی درخواستیں کسی نہ کسی قرض سے متعلق اسکیم سے تعلق رکھتی تھیں۔ یہ درخواستیں مزید کارروائی کے لیے متعلقہ بینکوں کو بھیج دی گئی ہیں۔اس اسکیم کے تحت 10 ہزار سے زائد خاندانوں کے قرضے منظور کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ایسے خاندانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کرنے کے لیے نو اْدیامی ساکشرتا یوجنا کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS