یو آر کالج روسڑا میں ایل این ایم یو کی گولڈین جبلی تقریبات کا انعقاد

لوگ گیت، حب الوطنی اور سماجی ترقیات کے موضوع پر مختلف پروگرام

0

روسڑا:
للت نارائن متھلا یونیورسٹی کی گولڈن جبلی تقریبات کی مناسبت سے آج یہاں ادیہ ناچاریہ(یوآر) کالج کیمپس میں ایک عظیم الشان ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں روسڑا اور ارد گرد کے نامورا سکالروں، سابق پرنسپل، پروفیسروں، والدین اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ثقافت اور حب الوطنی کے مدنظر کالج کے طلبہ اور طالبات نے متعدد بہترین پروگرام پیش کیے۔پرو فیسر شیو شنکر پرساد سنگھ، پروفیسربھاگیہ نارائن چودھری، پروفیسر پرمانند مشرا، ڈاکٹر ونود کمار تیواری، ڈاکٹر محمد عمر اور پرنسپل ڈاکٹر شمیم احمد نے مشترکہ طور پر شمع روشن کرکے پروگرام کا آغاز کیا۔ ثقافتی پروگرام کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر ونے کمار اور ڈاکٹر امریش پرساد سنگھ نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔ جبکہ پروگرام کے انتظامی معاملات میں محکمہ حیوانات کے ڈاکٹر اوماشنکر بھی سرگرم رہے۔


پروگرام کا آغاز سرسوتی وندنا سے ہوا۔ اس کے بعد سامعین وناظرین کی موجود گی میں مسحور کن آواز میں للت نارائن متھیلا یونیورسٹی کا ترانہ گایا گیا۔ اس کے بعد بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اور حب الوطنی سے لبریز کئی ڈرامے اور پروگرام پیش کیے گئے۔ افتتاحی خطاب میں پرنسپل نے یونیورسٹی گو لڈن جبلی پروگرام کی ستائش کی اور نئے مقرر ہونے والے مہمان لکچروں کو اعزاز سے نوازا۔ اپنے خطبہ استقبالیہ میں نیشنل سروس اسکیم کے پروگرام آفیسر ڈاکٹر ونے کمار نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ان کی عزت افزائی کی۔


کالج کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر پروین کمار پربھنجن نے کالج اور این ایس ایس کے اس پروگرام کو تاریخی قرار دیتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس پروگرام میں نشا، مسکان، سونم، گوری، وسنتی، ببلی، نندنی، روزینہ، ایشا، سمبھوی، راہول، راجیش، منیشا سمیت درجنوں طلبہ نے خصوصی طورپرحصہ لیا۔ پرو فیسر انوراگ، نمیش چندر، ڈاکٹر پرنس وویک، ڈاکٹر اوماشنکر ساہ، سنجے، امیش کمار، ڈاکٹر کنچنا کماری، ڈاکٹر رندھیر کمار، ڈاکٹر احمد ڈاکٹر پیوش رنجن، ڈاکٹر روہت کمار، ڈاکٹر کماری اپرنا، ڈاکٹر انجو سنہا، ڈاکٹر پرتیبھا سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS