ایل آئی سی کو اعزاز سے نوازا گیا

0

ممبئی، (پریس ریلیز):مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے ذریعہ ایل آئی سی کو کووڈ19- وبا کے دوران قابل ستائش کاموں کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے مینیجنگ ڈائرکٹر وپن آنند نے راج بھون میں سماجی و ثقافتی تنظیم پاسبان ادب کے ذریعہ منعقدہ تقریب میں یہ اعزاز حاصل کیا۔
لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے مرکزی دفتر ممبئی کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر کی جانب سے جاری ریلیز کے مطابق وبا کے دوران ایل آئی سی نے اپنے پالیسی ہولڈرس اور سماج کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دیں۔ کووڈ19- کے سبب ہونے والی موت کے دعووں کو موت کے دیگر اسباب کے برابر مانا گیا اور ترجیحی بنیاد پر ادائیگی کی گئی۔ ایل آئی سی نے تمام پالیسی ادائیگی پالیسی ہولڈرس کو بھی فوری طور پر ان کے ایل آئی سی کے ساتھ رجسٹرڈ بینک کھاتے میں دینا یقینی بنایا۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ پالیسیاں ایکسپائرڈ نہ ہو جائیں، پریمیئم جمع کرنے کے لیے سبھی ڈجیٹل چینل لاک ڈائون کی مدت کے دوران 24×7دستیاب تھے۔ ا س کے لیے دعویٰ اور پریمیئم کی ادائیگی میں خصوصی رعایت بھی دی گئی۔ کووڈ19- وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے ایل آئی سی نے وزیراعظم راحت فنڈ اور مختلف ریاستوں میں وزیراعلیٰ راحت فنڈ کے لیے خدمات پیش کیں۔ ایل آئی سی نے ٹاٹا میموریل اسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے کووڈوارڈ کیلئے بھی خدمات پیش کیں اور وینٹیلیٹر وغیرہ زندگی بچانے والے آلات سمیت ایمبولینس خریدنے کے لیے دیگر اداروں کو گرانٹ مہیا کیا۔
ایل آئی سی کے اہلکاروں اور ایجنٹوں نے بھی اس موقع پر کووڈ19- سے پیدا شدہ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے قدم آگے بڑھایا اور خود ہی مختلف پیش رفت کیں جیسے کہ غذا کے پیکٹ، ماسک، کرانہ پیکٹ، سبزی کے تھیلے، سینیٹائزر وغیرہ کی تقسیم۔ کووڈ19- وبا اور زیادہ رسک کی موجودہ صورتحال میں رسک کور کے تسلسل کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ایل آئی سی نے 7 جنوری 2021 سے 6 مارچ 2021 تک خصوصی مہم شروع کر کے اپنی بند پالیسیوں کو پھر سے زندہ کرنے کا ایک اور موقع فراہم کیا۔ آج تک اس مہم کے تحت 20 لاکھ سے زیادہ پالیسیوں کو دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملک اور اس کے شہریوں کی بہبود کو دھیان میں رکھتے ہوئے ایل آئی سی اپنے مقاصد اور ذمہ داریوں کے لیے پر عزم ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS