دہلی اربن ہیریٹیج فائونڈیشن کے تحت چل رہے پروجیکٹوںکا ایل جی نے لیا جائزہ

0

نئی دہلی (ایس این بی)راجدھانی میں دہلی اربن ہیریٹیج فائونڈیشن (ڈی یو ایچ ایف ) کے تحت چل رہے پروجیکٹوں کا منگل کو ایل جی انل بیجل نے جائزہ لیا ۔میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ایل جی نے ایک ایک پروجیکٹ پر افسران سے جانکاری حاصل کی اور سبھی پروجیکٹ وقت رہتے پورے کرنے کی ہدایت دی ۔میٹنگ میں ڈی ڈی اے وائس چیئرمین منیش گپتا اور ڈی ڈی اے بورڈ کے ممبران بھی موجود تھے۔ایل جی انل بیجل نے جاری پروجیکٹوں میں اندر پرستھ آرکیالوجیکل پارک ،ہردیال میونسپل پبلک لائبریری، ینٹ جیمس چرچ ،حضرت نظام الدین بستی، مہرولی آرکلوجیکل پارک سمیت سبھی پروجیکٹوں کی تفصیلی جائزہ لیا ۔ان سبھی پروجیکٹوں کے تحفظ، سجانے سنوارنے کا کام چل رہا ہے۔ایل جی نے مشورہ دیا کہ مقامی شہریوں کے مطابق ہی ان پروجیکٹوں کو آگے بڑھائیں، جس سے شہر کو تاریخی بنایا جاسکے ۔افسران یہ پابند کریں کہ سبھی پروجیکٹ معیار کے ساتھ وقت پر پورے ہوں جس سے لوگ استفادہ حاصل کرسکیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS