شاہین باغ احتجاج کی یکطرفہ خبر دکھائے جانے پرنیوز چینلوں کو لیگل نوٹس

0

سید عینین علی حق
نئی دہلی: دہلی کے شاہین باغ سے بڑی خبر ہے۔ جہاں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل محمود پراچہ نے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ انہوں نے شہریت قانون اور این آر
سی کی یکطرفہ خبر چلائے جانے کے خلاف کئی اہم خبر رساں چینلوں کو لیگل نوٹس جاری کیا ہے۔ محمود پراچہ نے بتایا کہ ری پبلک ٹی وی،زی ٹی وی،ٹائمس ناؤ
،نیوز 18،انڈیا ٹی وی اور نیوز نیشن کو ایک ایک کروڑ کا لیگل نوٹس جاری کیا ہے۔ محمود پراچہ نے مزید بتایا کہ کرمنل کیس بھی کریں گے۔ جس میں دو سال کی سزا
ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ شکایت شہزاد فاطمہ۔ نفیسہ بانو کی جانب سے کی گئی ہے۔ اور ان دونوں خاتون نے شاہین باغ کی تمام خاتون مظاہرین کی رضا مندی پر یہ
شکایت کی ہے۔ کیوں کہ شاہین باغ کی یکطرفہ خبر چلائی گئی ہے، جب کہ صحافی کا فرض ہوتا ہے کہ وہ دونوں جانب کی رائے نقل کرے اور دکھائے۔
انہوں نے کہاکہ شاہین باغ کے احتجاج کو ناکام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اور اگر یہاں سے کسی بھی مظاہرین کو اٹھایا جاتا ہے تو ہم اس کے خلاف بھی لیگل
نوٹس جاری کریں گے اور پولیس میں بھی شکایت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی کو بات کرنی ہے تو یہاں آئے گا۔ خواہ وہ وزیر اعظم ہوں یا وزیر اعلیٰ سبھی کو
یہاں آنا ہوگا۔ پراچہ نے مزید کہاکہ یہ احتجاجی مظاہرہ غیر قانونی نہیں ہے، یہ مظاہرہ سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنس کے مطابق ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ یہاں
کچھ بھی غیر قانونی ہوگا تو ہم اس کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS