بیروت: لبنانی دارالحکومت بیروت میں ایندھن کے ایک ڈپو میں ہونے والے زوردار دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
لبنان کے الجدید ٹی وی چینل کے مطابق یہ دھماکہ گنجان آبادی والے طارق الجدہدہ کے علاقے میں ہوا۔ عمارت میں رہائش پذیرلوگوں کے مطابق مکان مالک ڈیزل کو عمارت میں رکھتا تھا اور دیگر ذرائع کے مطابق ڈپو میں پیٹرول کے کئی ڈبے رکھے ہوئے تھے۔
اس زوردار دھماکے کے بعد ماہرین اس کی تفتیش کر رہے ہیں کہ آیا اس جگہ پر دھماکہ خیز مادہ جمع کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ، ڈاکٹروں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وقوعہ پربھیج دی گئی ہیں اورامدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ عمارت کے رہائشیوں کو نکال لیا گیا ہے۔
یہ دھماکہ کس طرح ہوا اس کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔
لبنان: ایندھن ڈپو میں دھماکہ، 4 افراد ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS