ممبئی (ایجنسیاں) :معروف گلوکارہ اور ملک کے اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ ’بھارت رتن‘ سے سرفراز لتا منگیشکر کورونا وائرس سے متاثر ہو گئی ہیں۔ انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لتا منگیشکر کے اہل خانہ نے یہ اطلاع دی۔لتا منگیشکر 92 سال کی ہیں اور انہیں جنوبی ممبئی میں واقعہ ان کی رہائش کے قریب موجود بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق لتا منگیشکر میں کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS