یوپی میں نظم ونسق کی حالت بد سے بدتر:اکھلیش

0

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سبراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو ریاست میں لاء اینڈ آرڈرکے معاملے میں یوپی حکومت کی تنقید کرتےہوئے کہا کہ ریاست میں نظم ونسق کی حالت حالت بد سے بدتر ہے۔
 یادو نے دعوی کیا کہ بے روزگاری سے دلبرداشتہ افراد خودکشیاں کررہے ہیں وہیں صوبہ کا نوجوان اپنےآپ کو ٹھگا ہوا محسوس کررہا ہے۔کورونا وائرس کی
وجہ سے اس کی زندگی پہلے سے ہی بے پٹری تھی۔ ذریعہ معاش،پڑھائی،تجارت کے مواقع بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سےمعدوم ہیں۔ یادو نے سوال کیا کہ اوریا ضلع جج کی گاڑی کے شیشے توڑ دئیےجاتے ہیں ۔ جب جج ہی محفوظ نہیں ہیں تو عوام الناس کے ساتھ کیا ہوگا؟اناؤ میں ایک پولیس سپاہی پر دو بدمعاشوں کے ذریعہ کلہاڑی سے حملہ کیا جاتا ہے۔اس کی بائیک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ لکھیم پور میں ایک سی او اپنے ہی ڈرائیور پرپستول تان دیتا ہے۔اورسی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے بجائے اسے ٹریفک ڈپارٹمنٹ
میں بھیج کر معاملے کو رفع دفع کردیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ریاستی نوجوانوں کے ناامیدی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا ہے۔ہر نوکری میں بدعنوانی کی شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔کروڑ افراد کو نوکریاں دینے کا پروپیگنڈہ کر کے نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS