سال کا آخری چاند گرہن پورے ہندوستان میں نظر آیا

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں): 8 نومبر یعنی آج سال کا آخری چاند گرہن ہے۔ ماہرین فلکیات اور نجومیوں نے بتایا تھا کہ چاند گرہن ہندوستان کے بیشتر حصوں میں جزوی طور پر نظر آئے گا۔ ہندوستان میں چاند گرہن 8 نومبر 2022 کو شام 5 بجکر 20 منٹ پر شروع ہوا اور شام 6 بج کر 20 منٹ پر ختم ہوا۔ مکمل چاند گرہن دنیا کے کئی مقامات پر جاری رہا۔ دریں اثنا چاند گرہن کی تصاویر ہندوستان اور کئی ممالک میں منظر عام پر آئی ہیں۔سال کے آخری چاند گرہن کے درمیان پٹنہ سے ایک تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے۔ یہاں آدھا سے بھی کم چاند نظر آ رہا تھا۔ ایک لڑکی نے کہا کہ ’ہم نے پہلے کبھی چاند گرہن نہیں دیکھا تھا۔ گرہن کے وقت چاند آدھا دکھائی دے رہا تھا۔ ہم بھی چاند گرہن دیکھنا چاہتے تھے اور اسے دیکھ کر اچھا لگا۔‘ لوگوں نے سال کا آخری چاند گرہن بھوپال، مدھیہ پردیش میں بھی دیکھا۔ اس موقع پر ایک سائنسدان کا کہنا تھا کہ ’لوگ چاند گرہن کو ننگی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں لیکن سورج گرہن کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنی پڑتی ہیں، لوگ باہر نکل کر اسے دیکھیں اور ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں میں سائنسی شعور پیدا کیا جائے۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS