مانو میں انٹرنس کی بنیاد پر آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ 9اگست 2021

0

حیدرآباد: (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں جاریہ تعلیمی سال انٹرنس کی بنیاد پر اردو میڈیم سے بی ٹیک، بی ایڈ، ایم بی اے اور پالی ٹیکنیک جیسے پیشہ ورانہ ریگولر کورسز کے علاوہ مختلف مضامین میں پی ایچ ڈی میں آن لائن داخلوں کی توسیع شدہ آخری تاریخ 9اگست 2021 ہے۔ شیڈول کے مطابق امیدواروں کو 10 تا 12 اگست فارم کو ایڈٹ کرنے کی سہولت رہے گی۔ 18 اگست کو ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر آن لائن فارم اور ای پراسپکٹس دستیاب ہیں۔
پروفیسر ایم ونجا ، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب انٹرنس کی بنیاد پر داخلے کے کورسز میں پی ایچ ڈی اردو، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ،سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم بی اے، ایم سی اے ، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس) اور ایم ایڈ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی ایڈ اور بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس)؛ پیشہ ورانہ ڈپلوماپروگرامس ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک ڈپلومہ میں سیول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ،انفارمیشن ٹکنالوجی انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ شامل ہیں۔
بی ایڈ کورس حیدرآباد کے علاوہ بھوپال، دربھنگہ، سری نگر، آسنسول، اورنگ آباد، سنبھل، نوح، بیدر میں واقع مانو کے کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن میں بھی دستیاب ہے۔ جبکہ کورسز ایم ایڈ و پی ایچ ڈی (تعلیم) حیدرآباد، بھوپال، دربھنگہ میں فراہم کیے جارہے ہیں۔ مانو کے حیدرآباد کے علاوہ دربھنگہ، بنگلور، کٹک اور کڑپہ میں بھی پالی ٹیکنیک کالجس ہیں۔
میرٹ کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم اے، ایم ایس ڈبلیو، ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) ؛ انڈر گریجویٹ بی اے، بی اے(آنرس)۔جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی ؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ برج (رابطہ) کورسز لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک شامل ہیں۔ میرٹ کی اساس پر داخلے کے کورسز میں آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021ء ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے نظامت داخلہ کو [email protected] پر ای میل کیا جاسکتا ہے یا موبائل نمبرات 9523558551, 9866802414, 6302738370 اور 9849847434 سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS