اتراکھنڈ میں موسلادھار بارش کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ جاری

0
Image: DNA India

دہرادون،(یو این آئی): اتراکھنڈ کے میدانی علاقوں سے لے کر زیادہ تر پہاڑی علاقوں تک،جمعرات کی شام سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ ریاست میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکوں پر پہاڑیوں سے پتھر گرنے کی اطلاعات ہیں۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اترکاشی ضلع میں بھٹواڑی سے نو کلومیٹر آگے سنگلائی کے قریب گنگوتری قومی شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے۔ اس سلسلے میں فوج کی بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کو گاہ کر دیا گیا ہے۔ روٹ کو درست کرنے کے لئے جے سی بی بھیجی گئی ہے۔دوسری جانب دہرادون میں تقریبا ً ایک گھنٹہ تک موسلادھار بارش کی وجہ سے دریا کے کنارے بنے مکانات میں پانی بھر گیا ہے۔ سڑکیں زیر آب ہیں۔ کئی مقامات پر بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS