بائیڈن- جن پنگ نے قومی مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا : وائٹ ہاؤس

0
Image: Deccan Herald

واشنگٹن،(یو این آئی) امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور چین کے صدر شی جن پنگ نے قومی مفاد کے اموار اور دونوں ممالک کے درمیان مسابقت کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
وائٹ ہاوس کی جانب سے جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ’’صدرجوزف آر بائیڈن جونیئر نے آج پیپلزریپبلک آف چائنا (پی آر سی) کے صدر شی جن پنگ سے بات کی ۔ دونوں لیڈروں نے ایک جامع اسٹریٹجک گفت وشنید کی ۔ دونوں لیڈروں نے ان امور پر تبادلہ خیال کیا جہاں ہمارے مفادات مرتکزہوتے ہیں ، ساتھ ہی جہاں ہمارے مفادات ، اقدار اور نقطہ نظر مختلف ہوتے ہیں، ان امور پر کی بات چیت کی ۔ بات چیت کے دوران دونوں لیڈروں نے باہمی مسائل پر ’کھلے اور براہ راست‘ تعاون کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی ‘‘۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ’’ یہ بات چیت امریکہ اور چین کے درمیان مسابقت کو ذمہ داری سے سنبھالنے کی امریکہ کی کوششوں کا حصہ ہے۔ صدر بائیڈن نے بحیرہ ہند اور دنیا میں امن ، استحکام اور خوشحالی لانے میں امریکہ کی مستقل دلچسپی کا ذکر کیا اور دونوں لیڈروں نے مسابقت کو تنازعات میں تبدیل نہیں ہونے دینے پر رضامندی ظاہر کی‘‘ ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS