نئی دہلی، (یو این آئی) : اتوار کو یہاں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں پارٹی سربراہ لالو پرساد یادو کو دوبارہ پارٹی کا
قومی صدر منتخب کیا گیا۔ انہیں متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔مسٹر یادو 12ویں بار پارٹی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ راجدھانی کے تال کٹورا انڈور
اسٹیڈیم میں منعقدہ اس اجلاس میں حکومت کی خارجہ اور اقتصادی پالیسی پر تنقید کی گئی۔اجلاس کے دوران کئی بار افرا تفری کا ماحول رہا۔ مسٹر
یادو کے بیٹے اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے بھائی تیج پرتاپ یادو یہ کہتے ہوئے میٹنگ سے واک آ¶ٹ کرگئے کہ ان کے پرسنل اسسٹنٹ
اور ان کی بہن کو آر جے ڈی جنرل سکریٹری شیام راجک نے گالی دی ۔ مسٹر تیج پرتاپ نے کہا کہ وہ صرف مسٹر راجک سے میٹنگ کے پروگرام
اور ایجنڈے کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے تھے ، جس پر انہوں نے گالی دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اس کی آڈیو ریکارڈنگ بھی
ہے، جسے وہ بہار کے لوگوں کے سامنے کھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر راجک جیسے بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگوں کو آر جے
ڈی سے باہر پھینک دینا چاہئے ۔
میٹنگ میں بہار آر جے ڈی کے صدر جگدانند سنگھ کی غیر موجودگی پر بھی بات ہورہی تھی۔ مسٹر سنگھ کے بیٹے سدھاکر سنگھ نے حال ہی میں
پارٹی کے دبا¶ میں وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے بعد میں قبول کر لیا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ مسٹر جگدانند سنگھ اپنے بیٹے کے
استعفیٰ کی منظوری سے ناخوش ہیں۔