پرانی دہلی میں عمارت گری بچی سمیت تین ہلاک گروگرام میں چھ بچوں کی موت

0

نئی دہلی (ایجنسی) : دہلی این سی آر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو کئی جگہ بارش کا قہر دیکھنے کو ملا۔ پرانی دہلی کے فراش خانہ علاقہ میں ایک تین منزلہ عمارت بھربھرا کر گرگی۔ جس میں 3 لوگوں کی موت،  8زخمی ہوگئے ہیں۔ وہیں گروگرام میں تلاب میں 6بچوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔مرنے والے بچوں کی عمر 8سے 13سال کے بیچ ہے۔
جرجر عمارت کے گرنے سے 4سال کی بچی سمیت 3لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔بچائو کی ٹیم نے ملبے سے 2اور لاشیں نکالی ہیں۔ مرنے والوں کی پہچان 4سال کی خوشی، 75سال کے سلمان اور 70کی شگفتہ کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثہ میں 8لوگ زخمی ہیں جن کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔این ڈی آر ایم، کیٹس ، ڈی ڈی ایم اے، دمکل اور مقامی پولیس مبلہ کو ہٹانے کا کام کررہے ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS