image:newindianexpress.com

رانچی(ایس این بی) آرجے ڈی سپریمو اور چارہ گھپلا میں سزا یافتہ لالوپرساد یادو کو فی الحال ضمانت کیلئے انتظار کرنا ہوگا۔ دمکا ٹریزری معاملے میں 9اپریل کو آدھی سزا پوری ہونے کے بعد ان کے وکیل نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ضمانت عرضی داخل کی تھی۔ جمعہ کو جسٹس اپریش سنگھ کی عدالت میں سماعت ہوئی ۔ اس دوران سی بی آئی کے وکیل نے عدالت سے کاؤنٹر ایفی ڈیوٹ دائر کرنے کیلئے 3 دنوں کا وقت طلب کیا۔ عدالت نے سی بی آئی کو 3 دنوں کا وقت دیتے ہوئے ایفی ڈیوٹ دائر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حالانکہ لالو یادو کی پیروی کررہے سینئر وکیل کپل سبل نے اس کی مخالفت کی۔ معاملے کی اگلی سماعت16اپریل کو مقرر کی گئی ہے ۔لالو یادو کی ضمانت عرضی میں ایسی دلیل دی گئی ہے کہ دمکا ٹریزری معاملے میں عدالت نے جتنی سزا دی تھی، اس کی آدھی انہو ںنے پوری کرلی ہے ۔ سزا کی آدھی مدت پوری کرنے پر انہیں ضمانت دی جائے اس سے پہلے 19فروری 2021کو جھارکھنڈ عدالت نے لالو پرساد یادو کو ضمانت دینے سے انکار کردیاتھا۔تب عدالت نے یہ کہا تھا کہ انہوں نے کل سزا کی آدھی مدت پوری نہیں کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS