جل جیون ہریالی کی نوٹنکی …

0

پٹنہ:جیل میں بند راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے آر جے ڈی حکومت کے دور میں بہار میں جنگل راج کے مخالفین کے الزامات پر’جل جیون ہریالی‘مہم پرجوابی حملہ کرتے ہوئے پوچھا کہ گزشتہ 15 سال میں کس کے تحفظ میں ریاست کے کنویں، نہر، پئن، پوکھر اور تالاب کا تجاوزات ہوا۔سابق وزیر اعلی یادو کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل پر وزیر اعلی نتیش کمار کا نام لئے بغیر ٹویٹ کر کے پوچھا’جل جیون ہریالی کی نوٹنکی کرنے والا پہلے یہ بتائے کہ کس کے تحفظ میں گزشتہ 15 سال میں بہار کے کنوئیں، نہر، پئن، پوکھر اور تالاب کا تجاوزات کرکے برباد کیا گیا۔ جنگلوں کو کس نے کٹوایا، پشتے کا پیسہ کون چوہا کھایا، مبینہ شجر کاری کا کروڑوں روپے کا بجٹ  کس  بھوت نے لوٹا۔ ان کا قصوروارکون‘۔
رابڑی دیوی نے بھی ٹوئٹ کرکے 19 جنوری کو بننے والی انسانی زنجیر کو لے کر وزیر اعلی نتیش کمار پر نشانہ لگایا اور کہا’وزیر اعلی نتیش جی نے شراب بندی  کی ہم نے حمایت بھی کی تھی۔ لیکن، کیا اس سے شراب بند ہوئی، نہیں نا‘۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS