رنجیت قتل معاملے میں بابا کی ہار،رام رحیم سمیت 5 کو عمر قید

0
Image: Times of India

پنچکولہ،(ایجنسی):رنجیت سنگھ قتل کے معاملے میں پنچکولہ کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے اپنا فیصلہ سناکر بابارام رحیم کو سخت پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ عدالت نے ڈیرا سچا سودا کے گرمیت رام رحیم اور 4 دیگر ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ ہی رام رحیم پر 31 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ وہیں دیگر ملزمین پر 50-50 ہزار روپئے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔
یہ واضح کردیں کہ کرو چھیتر کے باشندہ رنجیت سنگھ کا 10 جولائی 2002 کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ اس معاملے میں 8 اکتوبر کو پنچکولہ واقع ہریانہ اسپیشل سی بی آئی عدالت نے گرمیت رام رحیم، اس وقت کے ڈیرا منیجر کرشنالال، اوتار، جسبیر اور سب دل کو قصور وار قرار دیا تھا۔ سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ میں جج ڈاکٹر سشیل کمار گرگ نے تقریباً ڈھائی گھنٹے بحث کے بعد ملزمین کو قصور وار قرار دیا تھا۔ وہیں اس سے پہلے گرمیت رام رحیم کو سادھویوں سے جنسی استحصال کے معاملے میں 20 سال کی سزا ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ وہ صحافی رام چندر چھترپتی قتل معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 10 جولائی 2002 کو ڈیرا سچا سودا کی منیجمنٹ کمیٹی کے رکن رہے رنجیت سنگھ کا اس وقت قتل ہوا تھا، جب وہ اپنے گھر سے کچھ ہی دوری پر جی ٹی روڈ کے ساتھ متصل اپنے کھیتوں میں نوکروں کو چائے پلاکر واپس گھر جارہے تھے۔ قاتلوں نے اپنی گاڑی جی ٹی روڈ پر کھڑی رکھی اور وہ دھیر سے کھیت سے آرہے چرنجیت سنگھ کے پاس پہنچے اور کافی قریب سے انہیں گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا۔ گولیاں مارنے کے بعد قاتل فرار ہوگئے تھے۔ قاتلوں میں پنجاب پولیس کا کمانڈو سب دل سنگھ، اوتار سنگھ، اندرسین اور کرشن لال ملزم تھے۔ یہ بھی معلوم ہوا تھا کہ رنجیت سنگھ کا قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے استعمال کئے گئے ہتھیار ڈیرے میں جاکر جمع کروا دیئے تھے۔ رنجیب سنگھ ڈیرا کی اعلیٰ سطحٰ منیجنگ کمیٹی کا رکن تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS