کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

0

ایڈیلیڈ (یو این آئی) :ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی بدھ کو مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ۔کوہلی نے یہ سنگ میل بنگلہ دیش کے خلاف سپر 12 میچ کے دوران حاصل کیا۔ انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی 23 اننگز میں 88.75 کی اوسط سے 1065 رنز بنائے ہیں۔ کوہلی نے ٹاپ ٹورنامنٹ میں 13 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، جب کہ وہ 11 بار ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔کوہلی نے مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا جنہوں نے 31 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچوں میں 39.07 کی اوسط سے 1016 رنز بنائے ہیں۔ اس فہرست میں جے وردھنے کے بعد کرس گیل (965) اور روہت شرما (904) ہیں۔کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے چار میچوں میں تین نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔ پاکستان اور ہالینڈ کے خلاف ففٹی بنانے کے بعد انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 44 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز بنائے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS