لندن (ایجنسیاں) : برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال 8 ستمبر 2022 کو ہوا۔ وہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔ ملکہ کی موت کے بعد، ان کے بڑے بیٹے کنگ چارلس سوم کو برطانیہ کا نیا بادشاہ بنا دیا گیا۔ہفتہ کو سینٹ جیمس محل میں الحاق کی کونسل کے اجلاس میں، پریوی کونسل نے باضابطہ طور پر کنگ چارلس سوم کو برطانیہ کا نیا بادشاہ مقرر کیا۔ اس موقع پر بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تاریخی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی نئے بادشاہ بنائے جانے سے متعلق تمام رسمی کارروائیاں مکمل کر لی گئیں۔ لندن کے سینٹ جیمس پیلس میں ہونے والی اس تقریب میں ملکہ کیمیلا، پرنس آف ویلز ولیم، سابق وزیر اعظم بورس جانسن اور موجودہ وزیر اعظم لز ٹرس بھی موجود تھیں۔ تاج پوشی کی تقریب کے بعد بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کا باضابطہ اعلان کردیاگیا۔ سینٹ جیمس محل کی ایک بالکونی سے تاجپوشی کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ اس کے ساتھ بادشاہ چارلس سوم کی اہلیہ کیمیلاپارکر کو ’کوئین کنسارٹ ‘کا خطاب دیا گیا۔ ساتھ ہی کنگ چارلس کے جانشین کے طور پر شہزادہ ولیم اب’پرنس آف ویلز‘کہلائیں گے۔بعدازاں اس اعلان پر وزیر اعظم، آرچ بشپ آف کنٹربری اور لارڈ چانسلر سمیت اہم شخصیات نے دستخط کر دیئے۔ اس موقع پر ہائیڈ پارک، ٹاور آف لندن اور بحری جہازوں سے توپوں کی سلامی دی گئی اور چارلس کی بادشاہت کا اعلان ایڈنبرا، کارڈف اور بیلفاسٹ میں پڑھ کر سنایا گیا۔سرکاری طور پر بادشاہت کے اعلان کے بعد اپنے خطاب کے دوران شاہ چارلس سوم نے کہا کہ یہ میرا سب سے تکلیف دہ فرض ہے کہ میں آپ سب کے سامنے اپنی پیاری والدہ اور ملکہ کی وفات کا اعلان کروں۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ، پوری قوم اور پوری دنیا نے اس ناقابل تلافی نقصان پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے، جو ہم سب نے برداشت کیا۔دوسری جانب بکنگھم پیلس نے جانکاری دی ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر بروز پیر صبح 11 بجے ویسٹ منسٹر ایبے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ آخری رسومات سے قبل ملکہ برطانیہ کی میت کو4دنوں تک ویسٹ منسٹر ہال میں رکھا جائے گا تاکہ لوگ آخری دیدارکرکے انہیں خراج عقیدت پیش کرسکیں۔
میری والدہ نے ہم سب کے لئے ایک مملکت اور قوموں کے وسیع خاندان کے طور پر زندگی بھر محبت اور بے لوث خدمت کی مثال قائم کی۔ میری والدہ کا دور، ان کی لگن اور ان کی عقیدت بے مثال تھی۔ میں اس عظیم وراثت اور خودمختاری کے فرائض اور بھاری ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہوں جو اب میرے کاندھوں پر ہیں۔‘
چارلس سوم کی تاجپوشی،ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین 19کو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS