حیدرآباد:آل انڈیا اسمال اسکیل انڈسٹریز مائیناریٹیزکمیٹی کے صدرایس زیڈ سعید نے خود کماؤ خود کھاؤ اسکیم کے تحت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لئے آئی ٹی سے مربوط پروگرام تیار کیا ہے اور اس سلسلہ میں 12فبروری کوحیدرآباد کے علاقہ نامپلی میں ایک بزنس کانفرنس2020 کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے‘جس کی صدارت صدر کمیٹی ایس زیڈ سعید کریں گے۔ای مارکٹنگ اور بزنس کے ماہرین خطاب کریں گے۔ مس شیلا رام موہن ماسٹر سپرٹ لائف کوچ و مصنف کاخطاب دولت:خلوص و نفرت کا رشتہ کے موضوع پر ہوگا۔ مس انکیتا گپتا‘فاؤنڈرایم ڈی انفرل میڈیا کاروبار کے آغاز کے لئے خواتین کو درپیش چیلنجس کے عنوان پر روشنی ڈالیں گی۔ جئے ای پین سی ای او برائیٹ کیمپ‘ٹیلنٹ کی کھوج تعلیم کے بعد‘کے عنوان پر‘راج میسا ویڈیو مارکٹنگ کوچ ویڈیو مارکٹنگ کے موضوع پر‘راہول جین موٹیویشن اسپیکر‘آپ کا مسئلہ کیا ہے‘ایچ محمد ناصر ڈیجیٹل مارکٹنگ ٹرینر گھر بیٹھے کس طرح آن لائن پیسہ کمائیں کے عنوان پر مخاطب کریں گے۔ صدر کمیٹی ایس زیڈ کم سرمایہ سے چھوٹے پیمانہ کی صنعت و کاروبار کیسے شروع کریں کے موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔
سعید نے ایک بیان میں کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ترقی کے سبب اب تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے گھر بیٹھے کام کرنے اور پیسہ کمانے کے کئی طریقے دنیا بھر میں رائج ہیں‘انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد یہ ہے کہ کم سرمایہ رکھنے والوں کی رضاکارانہ بنیادوں پر مناسب رہبری کی جائے اور کوئی کاروبار ایک شخص شروع نہیں کرسکتا تو چار پانچ لوگ مل کر اس کا آغاز کرسکتے ہیں اور ترقی کرسکتے ہیں۔ کمیٹی عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لئے عملی رہنمائی بھی فراہم کرے گی۔بزنس کانفرنس میں شرکت کے لئے قبل از وقت فری رجسٹریشن کروانا ضروری ہے۔ نشستیں محدود ہیں۔ شرکت کے خواہش مند کمیٹی کے فیس بک پیج Khud Kamao Khud Khao پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی گزشتہ تین سال سے خود کماؤ خود کھاؤ اسکیم کو روبہ عمل لاتے ہوئے ملک بھر کے نوجوانوں اور خواتین میں شعور بیدار کررہی ہے۔اس کانفرنس کے موقع پر کئی ایسی کمپنیوں کو مدعو کیا جارہا ہے جو کاروبار کے قیام میں درپیش چیلنج و مسائل اور ترقی کے مواقع کے تعلق سے مختلف امور پر روشنی ڈالیں گے تاکہ سامعین کو عملی تجربات سے واقف ہونے کا موقع مل سکے۔
خود کماؤ خود کھاؤ اسکیم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS