کھڑگے نے تقریر سے الفاظ ہٹائے جانے پر اعتراض کیا

0

نئی دہلی، (یو این آئی) راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے کل ایوان میں صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر ان کی تقریر میں سے چھ الفاظ نکالے جانے پر آج اعتراض کیا اور کہا کہ ان کے الفاظ ضوابط کے تحت تھے۔

مسٹر کھڑگے نے ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعد کہا کہ انہوں نے اپنی تقریر ضوابط کے مطابق دی تھی اور اس میں کوئی الزام نہیں لگایا گیا ہے۔ اگر چیئرمین کو کچھ الفاظ پر شک تھا تو وہ ان سے پوچھ سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تقریر کے دوران ارکان کو بار بار ٹوکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “میرے دفاع میں جو اراکین آتے ہیں انہیں بھی وہ ٹوکتے ہیں۔”
اس سے قبل کانگریس کے پرمود کمار تیواری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے کل پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کے دوران جو الفاظ استعمال کیے وہ پارلیمانی تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو الفاظ حذف کیے گئے ہیں انہیں کارروائی کا حصہ برقرار رکھا جانا چاہیے۔
اس سے پہلےڈپٹی چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کی طرف سے رول 267 کے تحت دیے گئے نوٹس کو مسترد کیے جانے کے خلاف عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ رول 267 کے تحت مسٹر سنگھ کے علاوہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے کے کیشوا راؤ نے بھی نوٹس دیا تھا لیکن اسے قبول نہیں کیا گیا۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS