امریکہ میں ہندو مندر پر خالصتانی حامیوں حملہ

0
امریکہ میں ہندو مندر پر خالصتانی حامیوں حملہ
امریکہ میں ہندو مندر پر خالصتانی حامیوں حملہ

نئی دہلی (ایجنسیاں): امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک بار پھر ہندو مندر پر حملہ ہوا ہے۔ کیلیفورنیا کے ہیورڈ میں واقع وجے شیروالی مندر میں خالصتانی حامیوں نے بھارت مخالف باتیں لکھیں۔ خالصتانیوں نے مندر کی دیوار پر وزیر اعظم مودی کے بارے میں نازیبا الفاظ بھی لکھے ہیں۔ خالصتان زندہ باد جیسے نعرے بھی لکھے ہوئے نظر آئے۔

ہندو امریکن فاؤنڈیشن (ایچ اے ایف) نے بھی اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلسل حملوں کے درمیان مندر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کیمرے لگانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، تاکہ ملزمان کی شناخت کی جاسکے۔

ایچ اے ایف نے کہا کہ وہ مندر انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور پولیس ڈپارٹمنٹ کو بھی اس معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تقریباً 2ہفتے قبل نیوارک میں سوامی نارائن مندر پر حملہ ہوا تھااور ایک ہفتہ قبل اسی علاقہ میں واقع درگا مندر میں چوری کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

مزید پڑھیں: حلال سرٹیفکیشن کامعاملہ: جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی عرضی پر اترپردیش حکومت سے جواب طلب

مندر کے سائن بورڈ پر ہند مخالف نعرے لگنے کے بعد سان فرانسسکو میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا نے اس کی مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے امریکی حکام سے اس معاملے میں فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS