ڈھاکہ: (یو این آئی) بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی سربراہ اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی سزا کی معطلی کی مدت تیسری بار چھ ماہ تک بڑھائی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت قانون نے محترمہ خالدہ کے حق میں اپنی رائے وزارت داخلہ کو بھیج دی ہے۔ وزیر قانون انیس الحق نے کہا کہ ان کی (محترمہ خالدہ) کی سزا کی معطلی کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی سفارش کی گئی ہے اور جہاں تک وہ جانتے ہیں وزارت داخلہ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ گزشتہ ہفتے،محترمہ خالدہ کے اہل خانہ نے وزارت داخلہ سے کورونا کی پیچیدگیوں اوراس کے علاج کے حالات کی بنیاد پران کی جیل کی سزا کی معطلی میں توسیع کرنے کی اپیل کی تھی۔ وزارت داخلہ نے یہ درخواست قانونی رائے کے لیے وزارت قانون کو بھیج دی تھی۔
واضح رہے کہ 10 اور 24 اپریل کو دو بار محترمہ خالدہ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی۔ وہ تقریباً دو ماہ تک ہسپتال میں رہنے کے بعد 19 جون کو گھر واپس آئی تھی۔ حکومت نے بیرون ملک نہیں بلکہ گھرپرعلاج کروانے کی شرط پراس کی سزا کو چھ ماہ کے لیے دو مرتبہ معطل کردیا تھا۔
خالدہ ضیا کی سزا کی معطلی مدت مزید چھ ماہ کے لئے بڑھے گی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS