اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان،افغانستان میں امن بحالی کی کوششوں کو نئی رفتار دینے کے لئے 17 سے 19 جولائی تک تین روزہ کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔
پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا ’’افغانستان میں امن قائم کرنے کے لئے کی جارہی کوششیں کو رفتار دینے کے مقصد سے پاکستان 17 سے 19 جولائی تک افغان امن کانفرنس کی میزبانی کرے گا‘‘۔
اس کانفرنس میں افغانستان کے لیڈران کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ ٹولو نیوز چینل کے مطابق اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے عبداللہ عبداللہ،کریم خلیل،محمد یونس قانونی،گلبدین حکمت یار،محمد حنیف اتمار،صلاح الدین ربانی، اسماعیل خان، عطا محمد نور،سید حمید گیلانی،سید ایشاق گیلانی،بتور دوستم اور میر وائز یاسینی سمیت افغانستان کے 21 اہم لیڈران کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان میں کئی لیڈروں نے کانفرنس میں شرکت کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان افغانستان کے صدر اشرف غنی کو بھی اس کانفرنس میں شرکت کے کے مدعو کرسکتے ہیں۔ دونوں لیڈر اس وقت ازبیکستان میں ہیں اور علاقائی رابطے کے سلسلے میں آج منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان،افغانستان میں امن بحالی کے لئے تین روزہ کانفرنس میں اہم لیڈران مدعو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS