کوویڈ ویکسین سرٹیفکیٹ پر کیرالہ ہائی کورٹ کا پی ایم کو نوٹس

0

تروواننت پورم،(ایجنسی): کیرل ہائی کورٹ نے ویکسین سرٹیفکیٹ پرنریندرمودی کی تصویرمعاملے میں مرکزی حکومت کو نوٹس بھیجا ہے۔ ہائی کورٹ نے جمعہ کو ایک درخواست پر غور کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ کوٹٹیم کے رہنے والے ایم پیٹر نے اپنی درخواست میں کہا کہ موجودہ کوویڈ -19 ویکسین سرٹیفکیٹ شہریوں کے حقوق پر پابندی ہے، یعنی عوام کے نجی حقوق میں وزیر اعظم کی تصویر کیوں لگائی جاتی ہے۔ انھوں نے اسی کے ساتھ بغیر وزیر اعظم کی تصویر والے سرٹیفکٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کی بات کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت سے دو ہفتے میں جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جسٹس پی بی سریش کمارنے مرکز اورریاستی حکومت سےدو ہفتوں میں اس کا جواب بھیجنے کو کہا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت میں یہ بھی پیش کیا کہ امریکہ،انڈونیشیا، اسرائیل اورجرمنی کے مختلف ویکسیشن سرٹیفکیٹ میں ضروری معلومات دیے جاتے ہیں،تاہم حکومتی کسی عہدے دار کی کوئی تصویر نہیں لگائی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS