حجاب کی اجازت کی اپیل کیرالہ میں مسترد

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : ایک مسلم لڑکی نے کیرالہ حکومت سے اجازت مانگی تھی کہ اسے اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ پروجیکٹ کیلئے حجاب اور پوری آستین ڈھکنے کی اجازت دی جائے۔ کیرالہ حکومت نے اس لڑکی کی اپیل مستردکردی۔ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس قدم سے ریاست کا سیکولرازم متاثر ہوگا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ریاستی پولیس کے پروگرام میں ایسا کرنے سے سیکولرازم کو نقصان پہنچے گا۔ واضح رہے کہ اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ اسکیم (ایس پی سی) اسکولوں کے نوجوانوں پر مبنی ایک ترقیاتی پروگرام ہے۔ اس کے تحت ہائی اسکول کے طلبا کو ان کے مستقبل کے بارے میں تربیت دی جاتی ہے۔ طلبا کو ایک جمہوری معاشرے میں مستقبل کے رہنما بننے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں قانون کا احترام اور نظم و ضبط کا سبق بھی سکھایا جاتا ہے۔
بتایا جاتاہے کہ اس لڑکی کی درخواست کیرالہ ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھی، جس کے بعد اس نے ریاستی حکومت سے درخواست کی تھی کہ اسٹوڈنٹ پولیس یونیفارم میںاسے حجاب اور پوری آستین والا لباس پہننے کی اجازت دی جائے۔ اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ نے جب یہ بتایا کہ کیڈٹ کو اسلامی عقائد کے مطابق حجاب اور پوری بازو والا لباس پہننے کی اجازت نہیں ہوگی تواس نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS