كےوی ایس نے پی ایم کیئرس فنڈ میں 10 کروڑ سے زائد عطیہ کیے

0

نئی دہلی :کیندریہ ودیالیہ سنگھٹن (كے وی ایس) نے عالمی وبا کورونا کے خلاف لڑائی میں پی ایم کیئرس فنڈ میں 10 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع کی ہے اور ملک بھر کے 80  سنٹرل  اسکولوں کو آئیسولیشن سنٹر بنایا گیا ہے۔ 
انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری ریلیز کے مطابق  کیندریہ ودیالیہ سنگھٹن (كے وی ایس) کےملازمین اور اساتذہ نے اپنے ایک دن کی تنخواہ دے کر
10 کروڑ 40 لاکھ روپے پی ایم کیئر فنڈ میں جمع کئے ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے ایک دن کی تنخواہ  سمیت  ایک لاکھ روپے تک جمع کئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 32 ہزار 247 ٹیچروں نے آن لائن  کے ذریعہ پڑھائی شروع کرائی  جس میں سات لاکھ سات ہزار 312 طالب علموں نے شرکت کی۔سنٹرل اسکول کورونا  
وائرس سے لڑائی میں احتیاطی اقدامات کے ساتھ ہی ضروری کام بھی کر رہا ہے۔ اب تک 80 مرکزی اسکولوں کو ضلع انتظامیہ اور محکمہ دفاع کی درخواست پر كوارنٹين اور
آئیسولیشن  سنٹر بنایا گیا ہے۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS