نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال نے اتوار کو وزیراعظم نریندر مودی کو خط تحریر کرکے ان سے ان ممالک سے آنے والے پروازیں روکنے کی درخواست کی ہے جہاں کورونا کے نئے ویریئنٹ کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ کیجریوال نے مودی کو تحریر کردہ خط میں کہا کہ ہمارے ملک نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں کورونا کے خلاف بہت مشکل لڑائی لڑی ہے۔ ہمارے لاکھوں کورونا واریرس کی خدمات کی بدولت ملک کورونا وبا سے باہر نکل سکا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے نئے ویریئنٹ کو ملک میں آنے سے روکنے کیلئے سب کچھ کرنا چاہئے۔ یوروپی یونین سمیت کئی ممالک نے کورونا کے نئے ویریئنٹ سے متاثرہ ممالک سے پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ انہوں نے متاثرہ ممالک سے پروازیں فوری طورپر منسوخ کرنے کی درخواست کی۔ اس معاملے میں تاخیر سے اگر کوئی کورونا کے نئے ویریئنٹ سے متاثر ملک میں داخل ہوجاتا ہے تو یہ نقصان دہ ہوگا۔ کیجریوال نے سنیچر کو بھی ٹوئٹ کرکے کہاکہ وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا کے نئے ویریئنت سے متاثرہ ممالک سے آنے والی فضائی خدمات کو فوری طورپرروک دیا جائے۔ ہمارے ملک بڑی مشکل سے کورونا کے قہر سے باہر آیا ہے۔ ہمیں ہر ممکن قدم اٹھانا چاہئے جس سے کورونا کا نیا ویریئنٹ ہندستان میں داخل نہ ہو۔
کیجریوال نے کورونا کے نئے ویریئنٹ سے متاثرہ ممالک سے پروازیں روکنے کے لئے مودی کو خط لکھا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS