نئی دہلی:دہلی اسمبلی کے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کےلئے جیسے جیسے وقت قریب آرہا ہے مختلف سیاسی پارٹیوں کے درمیان ایک دوسرے پر حملہ تیز ہوگے ہیں۔ تازہ واقعات میں اطلاعات و نشریات کے وزیر اوراسمبلی انتخابات کےلئے بی جےپی کے انچارج پرکاش جاوڈیکر نے پر کو کہا کہ وزیراعلی اروند کیجریوال کے دہشت گرد ہونے کے ثبوت ہیں۔ بی جے پی کے پنڈت پنت مارگ میں واقع ریاستی دفتر میں جاوڈیکر نے پیر کو نامہ نگاروں سے کہا کہ کیجریوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا میں دہشت گرد ہوں،تو اس بات کے کئی ثبوت ہیں۔ پریس کانفرنس میں ریاستی بی جےپی صدر منوج تیواری اور وزیرمملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر بھی موجود تھے۔ اس سے پہلے مغربی دہلی سے بی جےپی رکن پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ ورما نے کیجریوال کو دہشت گرد کہاتھا۔ الیکشن کمیشن نے ورما کے اس بیان کے بعد انہیں بی جےپی کے اسٹار پرچارکوں کی فہرست سے باہر کرنےکے ساتھ ہی پرچار پر 96گھنٹے کی روک بھی لگا دی ہے۔ جاوڈیکر نے پریس کانفرنس میں کہا،’کیجریوال مایوس چہرہ بناکر یہ پوچھ رہے ہیں کہ کیا وہ دہشت گرد ہیں؟اس کے بہت ثبوت ہیں۔ کیجریوال نے خود کہاتھا کہ میں ’انارکیسٹ‘ہوں،تو دہشت گرد اور انارکیسٹ میں بہتر زیادہ فرق نہیں ہوتا۔‘مرکزی وزیر نے کہا کہ کیجریوال پنجاب کے موگا میں خالستان کمانڈو فورس کے دہشت گرد کمانڈر گرندر سنگھ کی رہائش گاہ پر رات بھر ٹھہرے تھے۔ کیجریوال وہاں غلطی سے نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر ٹھہرے تھے۔ عام آدمی پارٹی(آپ)شہریت ترمیمی قانون(سی اےاے)کے خلاف شاہین باغ میں پچھلے تقریباً 50دن سےجاری احتجاجی مظاہرے کی حمایت کررہی ہے۔ جاوڈیکرنے کہا کہ جناح والی آزادی اور آسام کی تقسیم کی بات کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہونا بھی ایک قسم کی دہشت گردی ہے۔
کیجریوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا میں دہشت گردہوں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS