600 کی بجائے کام کو محض 60کروڑ میں پوراکرنے کا عزم

0

نئی دہلی (ایس این بی) : دہلی سرکاراوکھلا بیرل پروجیکٹ میں تقریباً 600کروڑ روپے بچائے گی۔ نئی تکنیک اپنا کر 662 کروڑ روپے کے لاگت کے اس پروجیکٹ کو اب محض60کروڑکروڑ روپے میں پورا کیا جاسکے گا۔ دہلی کے وزیر آبی وسائل ستیندر جین نے کہا کہ 115 ایم جی ڈی آلودہ پانی لے جانے والی 15 کلومیٹر لمبی پائپ لائن کواب صرف 60 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جا سکے گا اور اوکھلا میں سیوریج لے جانے والی پرانی پائپ کے کام کو ری ڈیولپ کرکے 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر دہلی جل بورڈ کے چیئرمین ستیندر جین نے کالکاجی کی ایم ایل اے آتشی کے ساتھ 15 کلومیٹر لمبی سیوریج پائپوں کا معائنہ کیا۔ یہ تینوںپائپ روزانہ 115 ملین گیلن (ایم جی ڈی) آلودہ پانی جنوبی اور وسطی دہلی سے اوکھلا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) تک لے جاتے ہیں۔ یہ پائپ بڑی مقدار میں سیوریج لے جانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ پائپ کئی دہائیوں پہلے بنائی گئی تھی جنہیں فی الحال استعمال کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے،کیونکہ اس کی سیوریج لے جانے کی صلاحیت کم ہو گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پہلے اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے 662 کروڑ روپے کی لاگت طے کی گئی تھی، لیکن وزیر آبی ستیندر جین کی مداخلت کے بعد یہ پروجیکٹ مجوزہ رقم سے 90 فیصد کم لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ اب دہلی سرکار اس پروجیکٹ کا کام صرف 60 کروڑ میں مکمل کرے گی۔ وزیرآبی وسائل نے ڈی جے بی کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ نئے طریقوں پر کام کریں تاکہ یہ کام 2 سالوں میں مکمل ہو سکے۔ستیندر جین نے ڈی جے بی کے سینئر افسران اور مختلف ماہرین سے مشورے بھی کیے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس منصوبے کو مکمل کرنے کے جدید طریقے تلاش کریں۔ دہلی سرکارنے ان پائپوں کی دوبارہی ڈیولپ کرنے کے لیے 662 کروڑ روپے منظور کیے تھے۔ ان تینوںپائپ لائنوں میں سے سب سے پرانی پائپ 1938 میں انگریزوں نے بنائی تھی جبکہ دیگر دو پائپ 1956 اور 1985 میں بنائی گئی تھیں۔ وزیر آبی نے افسروں کو ہائی کثافت پولی تھیلین (ایچ ڈی پی ای) کی 2200 ملی میٹر کی نئی پائپ لائن بچھانے کی بھی ہدایت دی۔ یہ پائپ لائن پرانی پائپ لائن کے متوازی بچھائی جائے گی۔ یہ نئی پائپ لائن علاقے کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیاد پر تعمیر کی جائے گی۔ اس کے بعد سب سے پرانی پائپ کو دوبارہ تیار کیا جائے گا، جو 1938 میں تعمیر کی گئی تھی۔ افسروںکو اس پائپ لائن کی دوبارہ تعمیر کے لیے 4 ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔یہ تینوںپائپ جو ایک دوسرے کے متوازی ہیں ، 115 ایم جی ڈی آلودہ پانی جنوبی اور وسطی دہلی سے اوکھلا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) تک لے جاتے ہیں۔ یہ پائپ کلوکاری ، رنگ روڈ ، اینڈریو گنج ، کیلاش کے مشرقی اور پرگتی وہار کے سیوریج پمپنگ اسٹیشنوں سے آلودہ پانی آتا ہے۔ اس کے علاوہ ان میں مودی میل ، تغلق آباد سیور لائن ، کالکاجی ٹرنک سیور اور بٹلہ ہاؤس سیور لائن سے بھی آلودہ پانی آتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS