کجریوال حکومت سنوتھ جھیل کو سنوار رہی ہے: ستیندر جین

0
Image: The Economic Times

نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی کے آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے وزیر ستیندر جین نے منگل کو کہا کہ کجریوال حکومت بوانا میں چھ ایکڑ اراضی پرسنوتھ جھیل کوایک بار پھرسنواررہی ہے او اس کے بعد اس کو پکنک اسپاٹ میں تبدیل کردیاجائےگا۔ جین نے آج آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ بوانا میں گھوگا ڈرین اور سنوتھ جھیل میں بنائے گئے قدرتی سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کا معائنہ کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ گھوگا نالے کی قدرتی ایس ٹی پی کی گنجائش بڑھائیں تاکہ گندے پانی کو یومیہ 10 لاکھ لیٹر سے بڑھا کر 50 لاکھ لیٹر فی دن کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کجریوال حکومت بوانا میں چھ ایکڑ اراضی پر سنوتھ جھیل کو زندہ کر رہی ہے۔ اور اس سنوتھ جھیل کو پکنک اسپاٹ میں تبدیل کیا جائے گا۔ستیندر جین نے کہا کہ انہوں نے بوانا میں بننے والی سنوت جھیل کی تعمیراتی جگہ کا جائزہ لیا اور کہا کہ بوانا کامن ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (سی ای ٹی پی) سے تقریبا تین ایم جی ڈی پانی کو ری سائیکل کیا جائے گا اور سنوتھ جھیل کو زندہ کرنے کے لیے اس کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے گھوگا ڈرین میں قدرتی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کا بھی دورہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS