کیجریوال نے بہادر گڑھ میں خواتین کی موت پر دکھ کا اظہار کیا

0
image:businessstandard

نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو کہا کہ مرکزی حکومت کو اپنی ضد چھوڑ کر کسانوں کے مطالبات تسلیم کرنے چاہئیں۔ اروند کیجریوال نے ہریانہ کے بہادر گڑھ میں احتجاجی خواتین کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ میں رب سے مرحوم کی روح کے سکون کی دعا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت اپنا اصرار ترک کر دے اور کسانوں کے مطالبات مان لے تو ہمارے کسان خاندانوں کو اس طرح سڑکوں پر بیٹھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ایسے المناک حادثات کبھی نہیں ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ بہادر گڑھ میں صبح ایک تیز رفتار ٹرک نے خواتین کسان مظاہرین کو کچل دیا۔ اس حادثے میں تین بزرگ خواتین کی موت ہو گئی اور تین کی حالت اب بھی نازک بتائی جاتی ہے۔ یہ تینوں خواتین پنجاب کے ضلع مانسا کے گاؤں دیالو والا کی رہائشی ہیں۔ غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحد پر کسانوں کا احتجاج تقریباً 11 ماہ سے جاری ہے۔ تینوں خواتین بھی اس تحریک سے وابستہ تھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS