نورسلطان: قزاقستان میں ایک طیارہ حادثہ ہوا ہے۔ شہر الماتی سے بیک ایئر لائنز کا طیارہ پرواز کرنے کے کچھ دیر بعد حادثے کا شکار گیا، جس میں تقریباً 14 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے اور 35 افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ طیارے میں پائلٹ عملے کے 5ارکان سمیت 100 مسافر سوار تھے۔ قزاقستان وزارت داخلہ نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق آج صبح الماتی ہوائی اڈا سے پرواز کرنے کے کچھ دیر بعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ الماتی سے ملک کے دارالحکومت نورسلطان کے لئے پرواز کیا تھا۔ حادثے کے وقت طیارے میں 95 مسافر اور پائلٹ عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔ حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ طیارہ گرتے ہی آگ لگ گئی۔ مسافروں اور پائلٹ عملے کے ارکان کو طیارہ سے باہر نکالا جا رہا ہے۔ قازق حکومت نے حادثے کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی کمیشن تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا’’کمیشن جائے حادثے کی طرف جا رہا ہے۔ حادثے کی تفصیلات اور وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ فی الحال ابھی تک پروازیں ملتوی کر دی گئی۔ قزاقستان کے صدر قاسم جومارت ٹوکائیو نے سوگوار کنبے کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ مسٹر جومارٹ نے ٹویٹ کیا’’میں طیارے کے حادثے کے مہلوکین کے سوگوار کنبو ں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، جو کہ آج27 دسمبر کو الماتی کے نزدیک پیش آیا ۔ زخمیوں کو علاج کے لئے امداد فراہم کرائی جائے گی۔
قازقستان میں طیارہ حادثے کا شکار، تقریباً 14ہلاک، 35زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS