کرناٹک میں آج271 نئے معاملے درج، 15اگست کے بعد معاملوں میں تیزی سے ہو سکتا ہے اضافہ

0

کرناٹک میں آج کووڈ-19 انفیکشن کی معاملوں کی مجموعی تعداد 6،516 ہوگئی۔ یہاں آج 271نئے معاملے درج کئے گئے۔ 
محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق ، سات مریض اس انفیکشن سے ہلاک ہوگئے۔ کرناٹک کے میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر کے سدھاکر نے جمعہ کے روز کہا کہ ماہرین نے 15 اگست کے بعد کرناٹک میں کووڈ-19 کے معاملات میں اضافے کا اشارہ کیا ہے۔
ریاست میں 3،000 سے معاملوں میں سے  97فیصد معاملے بغیر علامات کے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 15 اگست کے بعد انفیکشن میں اضافہ ہوگا۔ حکومت اس سمت میں تمام احتیاطی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS