کرناٹک میں ہوگا مدارس کا سروے ،محکمہ تعلیم سے رپورٹ طلب

0

بنگلورو،(ایجنسیاں)یوپی کے بعد کرناٹک میں بھی مدارس کا سروے شروع ہوگیا ۔بسوراج بومئی سرکار نے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں مدارس کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرے، جس سے تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ اسے لے کر سیاست شروع ہوگئی ہے ۔ کئی لیڈران اورعلمانے مخالفت کرتے ہوئے سروے کا حکم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے یہ سروے کافی عرصے سے ہندو تنظیموں کی جانب سے ریاست میں مدارس پر پابندی لگانے کے مطالبے کے پیش نظر کی ہے۔ ہندو تنظیموں کی جانب سے الزام عائد کیا جا تا ہے کہ مدارس میں مشتبہ سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔ حکومت نے محکمہ سے ریاست میں 960 مدارس کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ محکمہ تعلیم کے کمشنر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مدارس کی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق رپورٹ کے بعد کچھ مدارس کو بند کیا جاسکتا ہے توکچھ کو محکمہ تعلیم کے ماتحت کرکے وہاں عصری تعلیم شروع کی جاسکتی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS