کرناٹک :اسکولوں میں یوگا لازمی

0

بنگلورو، (ایجنسیاں) : حکومت کرناٹک نے جمعرات کو ریاست کے تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ روزانہ 10 منٹ کے لیے مراقبہ کے سیشن کریں۔ یہ فیصلہ طلبا کی قوت برداشت کو بہتر بنانے اور ان کے ذہنی تناو¿ کو کم کرنے کےلئے لیا گیا ہے۔ ادھر کرناٹک کے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے وزیر بی سی ناگیش نے ایک مکتوب شیئر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے پرائمری اسکول کے طلبا میں اسٹیمنا ، قوت برداشت ، یکسوئی ،، صحت کو بہتر بنانے، جسمانی اور ذہنی تناو¿ کو کم کرنے میں مدد کےلئے روزانہ اسکولوں میں دھیان یا مراقبہ کی ضرورت ہے۔وزیر نے کہا کہ اس سے طلباکو مثبت رویہ، اچھی عادات پیدا کرنے اور اچھے شہری بننے میں مدد ملتی ہے۔ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ کچھ اضلاع کے اسکولوں میں پہلے سے ہی مراقبہ کی مشق کی جارہی ہے، اب ریاست کے تمام پرائمری اسکولوں میں ہر روز 10 منٹ دھیان یا مراقبہ کی اجازت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر ناگیش نے طلباکو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ مستقل بنیادوں پردھیان کی مشق کریں۔
انہوں نے ریاست کے تمام اسکول اور پری یونیورسٹی کالج کے طلباپر زور دیا کہ وہ دھیان کےلئے وقت کا انتظام کریں اور ضروری کارروائی کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS