کرناٹک : وزیراعلیٰ یدیورپا نے وزرا سے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کو کہا ، 50 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان

0

کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے جمعرات کو ضلع انچارج وزرا کو ہدایت کی کہ وہ ریاست بھر میں شدید بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے وزراء کو ہدایت کی کہ وہ اپنے انتخابی حلقوں میں رہیں اور تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کریں۔ وزراعلی بی ایس یدیورپا ، جو اس وقت بنگلورو میں کووڈ-19 انفیکشن ہونے کے بعد اسپتال میں داخل ہیں ، نے ہنگامی امداد کے لئے فوری طور پر 50 کروڑ روپے جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی نے اپنے بیان میں کہا"میں نے بارش سے متاثرہ اضلاع میں ہنگامی امدادی کاموں کے لئے پہلے ہی 50 کروڑ روپے جاری کرنے کا حکم دیا ہے اور وزراء سے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر کام کرنے کے بارے میں فیصلے کریں۔ اگر ضرورت ہو تو ، امدادی کاموں کے لئے اضافی رقوم کی یقین دہانی کروائی"۔
حال ہی میں ، ریاستی حکومت نے کہا تھا کہ اس نے 19 اضلاع میں 1،989 دیہات اور 51 لاکھ سے زیادہ لوگ سیلاب سے متاثر ہیں۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS