کرناٹک کے وزیراعلی یدیورپا اور ان کی بیٹی کورونا سے متاثر

0

کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا اور ان کی بیٹی کورونا ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ اتوار کی رات دیر گئے یدیورپا نے ٹویٹ کر کے اس بات کی اطلاع دی، ٹویٹر پر ایک مختصر پوسٹ میں ، یدیورپا نے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں لیکن ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ جبکہ ان کی بیٹی پدماوتی بھی اس وائرس میں مثبت ہے ، وزیر اعلی کے بیٹے وجےندر کا ٹیسٹ منفی ہے۔
 انہیں بنگلور کے منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا  'میں درخواست کروں گا کہ  جو بھی میرے رابطے میں آنے ہیں اپنا ٹسٹ کرائیں اورخود آئسو لیشن میں چلے جائیں‘‘ ۔
وزیراعلیٰ نے دو دن قبل کورونا کاٹسٹ کرایا تھا۔
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور کرناٹک کے سابق وزیراعلی اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر سدارمیا سمیت متعدد لیڈران نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS