کرناٹک: بنگلورو میں کووڈ ۔19 کے معاملے ایک ہفتے میں دوگنے، اعلی افسران نے حکمت عملی کا لیا جائزہ

0

مرکز نے تمام ریاستوں سے یہ کہا تھا کہ وہ اس وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے کرناٹک کے ذریعہ نافذ کردہ بہترین طریقہ کار پر عمل کریں لیکن ریاست کرناٹک میں گذشتہ ایک ہفتے میں کووڈ-19 کے 2150 معاملے درج ہوئے ہیں اور 51 اموات ہوئیں ہیں۔  

محکمہ صحت کے مطابق جون 14کو ریاست میں 7000 کووڈ-19 معاملے، 86اموات کی اطلاع،  جون 21 کو 9150نئے معاملے اور 137اموات درج کی گئی۔ 
 اسی دوران بنگلورو میں ہلاکتوں کی تعداد بھی 32 سے 64 ہوگئی۔ دریں اثنا ، اتوار کی شام بنگلورو شہر کے اعلی سرکاری افسران نے کورونا وائرس وبائی امراض کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی پر نظرثانی کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی۔ یہ اجلاس یکم جون سے ہی بنگلورو کے تازہ واقعات اور اموات میں اچانک اضافے کے تناظر میں ہوا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS