ریاست کرناٹک میں آج 507ڈاکٹر جو کانٹریکٹ کی بنیاد پر خدمات انجام دے رہے ہیں،آج استعفی دینے کو تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے تحت کانٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے 507 ڈاکٹر کئی سال انتظار کرنے کے بعد ان کے کانٹریکٹ کو بڑھایا نہیں گیا اس لئے یہ استعفی دینے کو تیار ہیں۔ کرناٹک ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر سروسز میں کانٹریکٹ پر ڈاکٹروں کے خصوصی قواعد 2002 کے مطابق دیہی علاقوں میں تین سال کی خدمات کے بعد محکمہ صحت کے ذریعہ کانٹریکٹ ڈاکٹروں کو پرماننٹ کیا جانا چاہئے۔
سنہ 2016 کے بعد ، کانٹریکٹ ڈاکٹروں کو پرماننٹ نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہم ملازمت کی حفاظت چاہتے ہیں اور اس پرماننٹ ڈاکٹروں کے جیسا سلوک کیا جائے ۔
خیال رہے کہ کووڈ-19کا بحران جاری ہے۔ اس دوران اتنے ڈاکٹروں کا استعفی دینا اس وقت تشویش کی بات ہے۔