کرینہ نے’ہیش ٹیگ چائلڈ ہڈ چیلنج‘مہم کا آغاز کیا

    0

    نئی دہلی: یونیسیف کی مشہور شخصیت اور مشہور اداکارہ کرینہ کپور  نے کووڈ 19 سے متاثرہ بچوں کی زندگی  بچانے کے لئے  کئے جارہے کام کی حمایت کے لئے’ہیش ٹیگ چائلڈ ہڈ چیلنج‘مہم کا آغاز کیا ہے۔
    انسٹاگرام پر ان کی اس مہم میں حامیوں سے ہر بچے کے بہتر مستقبل کا حصہ بننے کی اپیل کی جارہی ہے۔ کرینہ نے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر
    اپنے بچپن کی خوشگوار یادوں کا استعمال کرتے ہوئے’ہیش ٹیگ چائلڈہڈ چیلنج‘پوسٹ کریں ۔کرینہ نے لوگوں سے ان بچوں کے لئے اپنی مرضی سے کچھ رقم عطیہ  کرنے کو بھی کہا ۔ہیش ٹیگ مہم میں شامل ہونے والے حامیوں کو اپنے تین ساتھیوں کو چیلینج کے لئے نامزد کرنا ہے جس سے مہم ایک بڑی کڑی کے طور پرزیادہ سے
    زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔
    کرینہ نے کہا ’’آج میں جو بھی ہوں وہ ایک محفوظ ،صحتمند بچپن کی وجہ سے ہوں،لیکن لاکھوں کی تعداد میں اسے بچے ہیں جو غیر محفوظ اور کمزور ہیں اور اپنے حقوق سے محروم ہیں ۔ کووڈ ۔19 وبا پسماندہ طبقے کے بچوں کے لئے صورتحال مزید بدتر بنا رہی ہے۔یونیسیف کی سیلیبریٹی ایڈوکیٹ کی حیثیت سے میں
    ہندوستان مجھے چائلڈ ہڈ چیلنج شروع کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے ۔بچوں کو محفوظ رکھنے اور انہیں خوشگوار بچپن فراہم کرنے میں یہ مہم تعاون  کر ے گی۔ بچوں
    اور انہیں خوشگوار بچپن فراہم کرنے مدد کریں۔ ہم سب مل کر ہر بچے کے بہتر مستقبل کو یقینی بناسکتے ہیں‘‘۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS