کپل سبل کا گاندھی کنبہ کو قیادت چھوڑنے کا مشورہ

0

نئی دہلی، (پی ٹی آئی) : کانگریس کے کئی لیڈروں نے گاندھی کنبہ کے حوالے سے سابق مرکزی وزیر کپل سبل کے ذریعہ کیے گئے تبصرے کو لے کر منگل کو ان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آر ایس ایس اوربی جے پی کی زبان بول رہے ہیں۔ پارٹی کے سینئر لیڈر سبل نے انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ کو دیے گئے انٹریو میں کہا ہے کہ گاندھی کنبہ کو کانگریس پارٹی کی قیادت سے الگ ہونا چاہیے اور کسی دیگر کو موقع دینا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ’گھر کی کانگریس‘ نہیں بلکہ ’سب کی کانگریس‘ چاہتے ہیں۔ لوک سبھا میں کانگریس کے وہپ منیکم ٹیگور نے سبل پر نشانہ سادھتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’آر ایس ایس اور بی جے پی چاہتے ہیں کہ نہرو-گاندھی قیادت سے الگ ہو؟ کیونکہ گاندھی کنبہ کی قیادت کے بغیر کانگریس جنتا پارٹی بن جائے گی۔ اس طرح سے کانگریس کو ختم کرنا آسان ہوگا اور پھر سے آئیڈیا آف انڈیا کو ختم کرنا آسان ہوگا۔ سبل یہ جانتے ہیں لیکن وہ آر ایس ایس/بی جے پی کی زبان کیوں بول رہے ہیں؟‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS