کانپور تشدد:پولیس و انٹیلیجنس کی ناکامی کا ثبوت:مایاوتی

0

لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش کی سابق وزیر اعلی و بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے کانپور کے بیکن گنج علاقے میں دو گروپوں کے درمیان جمعہ کو پیش آئے پرتشدد جھڑپ کے واقعہ کو پولیس اور انٹیلی جنس کی ناکامی سے تعبیر کیا ہے۔مایاوتی نے ہفتہ کو ٹوئٹ میں لکھا’ صدرجمہوریہ اور وزیر اعظم کے یوپی دورے کے دوران ہی کانپور میں فساد و تشدد بھڑکنا کافی تکلیف دہ، بدقسمت اور تشویش کا باعث و پولیس و خفیہ ڈپارٹمنٹ کی بھی ناکامی کا ثبوت ہے۔ حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ امن و امان کی کمی میں اترپردیش میں سرمایہ کاری و یہاں کا فروغ کیسے ممکن ہے‘۔
ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا’حکومت اس واقعہ کا مذہب، ذات اور سطحی سیاست سے اوپر اٹھ کر غیرجانبدارانہ و منصفانہ اعلی سطحی جانچ کر کے خاطیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرے تاکہ ایسے واقعات آئندہ نہیں ہوں ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے امن و امان بنائے رکھنے کے لئے اشتعال انگیز تقریروں وغیرہ سے بچنے کی بھی اپیل کی‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS