کملی والا آگیا

0

مولانا مجیب بستوی

شمع توحیدو رسالت کا اجالا آگیا
جب تصور میں ہمارے کملی والا آگیا
پیار سے، اخلاص سے، ایثارکے جذبات سے
جس نے ان کے ہاتھ میں ہاتھوں کوڈالاآگیا
میکشو صہبائے نبویؐ کاتماشا دیکھ لو
تشنہ لب کے ہاتھ میں خود ہی پیالہ آگیا
ڈال ڈی جس پر محمدؐ نے محبت کی نگاہ
دل میں اس کے نور وحدت کا اجالا آگیا
آپؐ کی بعثت پہ یہ گونجی صدا چاروں طرف
منتظر تھے جس کے پیغمبرؐ نرالا آگیا
جادۂ تاریک ترپر ہم تھے سرگرم سفر
جس نے ہم کو وقت پر آکر سنبھالا آگیا
کون تھا دنیا میں ہم کو پوچھنے والا مجیبؔ
جس نے ہم کو پیار کے سانچے میں ڈھالا آگیا
٭٭

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS