کمل ناتھ نے عصمت دری کرنے والوں کو پیرول پر رہا کرنے کے فیصلے کی مذمت کی

0

بھوپال : (یو این آئی) کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج ریاست میں عصمت دری کے واقعات میں مجرم پائے جانے والے تقریبا 400 عصمت دری کرنے والوں کو پیرول پر رہائی کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
کمل ناتھ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ ریاستی حکومت نے تقریبا 400 عصمت دری کرنے والوں کو رہا کرنے کی تیاری کرلی ہے جو عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔ اس میں سے تقریبا ایک سو معصوم بچیوں کے ساتھ عصمت دری کرنے والے مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے بتایا ریاست میں کورونا کی دوسری لہر تقریبا ختم ہونے کی راہ پر ہے،لہذا اس فیصلے پر بہت سارے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس فیصلے سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ میں بھی عدم اطمینان ہے۔ اس لئے حکومت کو فوری طور پر اسے روکنا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS