کابل میں تعلیمی ادارے پرخودکش حملہ، 32ہلاک

0

کابل، (ایجنسیاں) : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور40 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خود کش حملہ آور نے افغان دارالحکومت کابل کے ایک تعلیمی ادارے کو نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ خود کش حملہ آور نے کابل کے علاقے دشتِ برچی میں واقع کاج ایجوکیشن سینٹر نامی تعلیمی ادارے پر حملہ کر کے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔خود کش دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔افغان طالبان کی حکومت نے تعلیمی ادارے کو خود کش حملے کا نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ گزشتہ جمعہ کو کابل کی وزیر اکبر خان مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔دھماکے کے بعد واقعے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہیں، جبکہ افغان سیکورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ادھر ایک مقامی صحافی بلال سروری نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ ہم نے ابھی تک 100لاشوں کی گنتی کی ہے۔ مہلوکین کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔کلاس کھچاکھچ بھری تھی اورطلبایونیورسٹی میں داخلہ کی تیاری کررہے تھے۔
دوسری طرف افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنفی تاکوردھماکے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری ٹھکانوں پر حملہ دشمن کے غیر انسانی ظلم اور اخلاقی معیار کی کمی کو ظاہر کرتا ہے ۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ طالبان نے گزشتہ سال اگست میں حکومت بنائی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ استحکام بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ حریف اسلام پسندوں جیسے اسلامک اسٹیٹ کے حملے جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ ڈرون حملے کے باعث ہوا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS